بڑاگھر ( نامہ نگار) بچیکی میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا سنٹر نہ بننے کی وجہ سے ہزاروں مستحق بزرگ خواتین موڑ کھنڈا، ننکانہ یا بڑاگھر جانے پر مجبور خواتین سراپا احتجاج بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بچیکی میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا سینٹر نہ بنایا جاسکا جس کی وجہ سے بزرگ خواتین کئی کلومیٹر دور موڑ کھنڈا، ننکانہ یا بڑاگھر جانے پر مجبور ہیں مذکورہ سنٹرز پر رش بڑھ جانے کی وجہ سے خواتین شام کو مایوس گھر لوٹنے لگیں گرمی اور حبس کی وجہ سے اکثر خواتین بے ہوش ہونے لگیں اس سے قبل بچیکی میں نجی فرنچائز پر یہ سہولت میسر تھی جس کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کردیا گیا خواتین اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بچیکی شہر میں سنٹر قائم کیا جائے ۔