میرپورخاص.(بیورورپورٹ) حیدرآباد روڈ پر واقع آئسکریم پالر میں خفیہ کیمرے لگا کر وڈیو بنانے کے کیس میں گرفتار دو ملزمان کی مقامی عدالت سے ضمانت منظور۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص حیدر آباد روڈ پر پولیس شاپنگ سینٹر میں قائم آئس کریم پالر میں خفیہ کیمروں کی مدد سے پالر میں آنے والی فیملیز کی ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار دو بھائیوں محمد ہارون اور محمد نعمان کی فرسٹ جوڈیشنل مئجسٹریٹ کی عدالت سے بیس بیس ھزار کے مچلکوں کے عیوض ضمانت ہوگئی ۔