اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔ الیکٹرک کی جانب سے فروری2025 ء کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں6.62 روپے فی یونٹ ریلیف کی عبوری درخواست پر عوامی سماعت مکمل کر لی ہے۔ نیپرا حتمی فیصلے میں اس بات کی وضاحت کرے گا کہ صارفین کے بلوں میں اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کس ماہ میں ہو گا۔