لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے چینوٹ مائنر میں مبینہ کرپشن مقدمے میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی‘ اینٹی کرپشن عدالت کے جج فیصل احمد نے کیس کی سماعت کی، نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد احتساب عدالت نے ریفرنس کو اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا تھا‘ انسداد دہشتگری عدالت نے نو مئی کے پانچ مقدمات میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔ عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔