لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کے 6 محکمہ جات کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق انویسٹمنٹ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اکاؤنٹنٹ کی 7 اسامیوں پر 34 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 2 محکمہ جات کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ سائیکیٹرسٹ کی اسامیوں کیلئے ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر کی اسامیوں پر 10 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔