فلسطینیوں کے قتل عا م کا بدلہ روز محشرپر ڈالنا ہماری کمزوری ہے: قاسم الکریم

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)قائد خاکسار تحریک پاکستان بابو قاسم الکریم نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے قتل عا م کا بدلہ روز محشرپر ڈالنا بھی ہماری کمزوری کی علامت ہے ،اگرچہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں کبھی نہیں بولیں گی کیونکہ یہ سب مغربی آقاوں کو خوش کرنے میں دن رات مصروف ہیں مگر ہماری مسلم امہ کو کیوں ثانپ سونگھ گیا ہے، اسرائیلی بمباری فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہے اگر ہماری حکومت فلسطین کے لئے جہادکا اعلان کر دے ساتھ ساتھ فوجی دستے بھی بھیجے توخاکسار تحریک اپنے نوجوانوں کا دستہ بھیجنے کے لئے تیار ہے کیونکہ غزہ میں کوئی گھر ایسا نہیں جہاں سے شہدا کا جنازہ نہ نکلا ہو۔

ای پیپر دی نیشن