کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ روز شیئرزکی زبردست خریداری کا رحجان غالب رہا ہے اور بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 119,962 پوائنٹس پر بند ہوا، ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 119,990.30 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر بنچ مارک انڈیکس 1,425.39 پوائنٹس یا 1.2 فیصد کے اضافے کے ساتھ 119,961 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمائے میں174ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، 14.76فیصد زائد رہا۔ تمام اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بنک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کی کمپنیاں، آئل انڈیکس میں بھاری سٹاکس جیسے کہ این آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایچ بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل مثبت زون میں ٹریڈ کرتے نظر آئے۔