کراچی (کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بنک کے مطابق 9 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ تک مجموعی ذخائر 15 ارب 48 کروڑ26 لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر 15 ارب 61 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔ سرکاری ذخائر 7 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کے اضافہ سے 10 ارب 33 کروڑ 25 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 10 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 6 لاکھ ڈالرکی تیزی سے 5 ارب 15 کروڑ1 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 21 کروڑ 7 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ایکسٹینڈڈ فنڈز فیسیلیٹی کے تحت موصول ہونے والے 1.02 ارب ڈالر کی رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں طاہر کی جائیں گی۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں اور خطہ میں امن کی صورتحال خراب کرنے کے باوجود پاکستان کے ذخائر میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حب الوطنی اور حکومت کی مضبوط معاشی پالیسی کا نتیجہ ہے۔