لاہور (لیڈی رپورٹر) منہاج یونیورسٹی لاہور میں سنٹر آف اکنامک پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام اور عوامی تاجر اتحاد و پاکستان اکنامک فورم کے تعاون سے منعقدہ پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا غیر ترقیاتی بجٹ کم اورترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ایس ایم ایز کو بنک قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے۔ سابق وزیر خزانہ پنجاب اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز این ایف سی تنویر اشرف کائرہ نے کہا بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت اور مالی نظم ناگزیر ہے۔ غیر ضروری اخراجات کو کم کر کے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے۔ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل بجٹ میں فوکس ہونے چاہئیں۔