قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر عمران علی نے عیدالاضحی 2025 کے انتظامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعدبن شبیر، ایم آر او میونسپل کمیٹی قصور چوہدری اشرف گجر، ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم اور ڈی او لائیو سٹاک سمیت دیگر متعلقہ افسر شریک ہوئے۔ اجلاس میںقربانی کے جانوروں کی فروخت کے لیے ضلع بھر میںسیل پوائنٹس کے قیام اور موثر انتظامات سمیت عید قرباں کے پُرمسرت موقع پر شہریوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات، مویشی منڈیوں کے قیام، صفائی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران علی نے منڈیوں میں عوام اور بیوپاریوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔