ایم فل اسکالر ملک زبیر کا تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع

 اسلام آباد (خبر نگار )یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی کے ایم فل اسکالر ملک زبیر نے مصنوعی سپر انٹیلیجنس (ASI) کے باعث درپیش سائبر سیکیورٹی چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے عملی حل پیش کرتے ہوئے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کر لیا ہے۔ملک زبیر نے ڈاکٹر صفات اللہ خان کی زیر نگرانی اپنے تحقیقی مقالے میں ASI کے وجود سے لاحق خطرات، اگلی نسل کے سائبر حملے، ٹیسٹنگ اور گورننس ماڈلز کی عدم موجودگی، انسانی کنٹرول کے خاتمے، اور اخلاقی و قانونی چیلنجز جیسے پیچیدہ مسائل کو اجاگر کیا۔ ان کا مؤقف ہے کہ موجودہ سائبر سیکیورٹی فریم ورک اتنی ترقی یافتہ مصنوعی ذہانت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہیں، جس کے باعث دنیا کو ایک غیر متوقع ڈیجیٹل بحران کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن