پاکستان اور جاپان میں اقتصادی و سماجی ترقیاتی پروگرام کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی) پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی و سماجی ترقیاتی پروگرام کے معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہو گئے۔ جس کے تحت جاپانی حکومت فیصل آباد شہر میں سمارٹ واٹر میٹرز لگانے میں مدد فراہم کرے گی۔ معاہدے پر دستخط کی یہ تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز جبکہ جاپانی حکومت کی جانب سے پاکستان میں تعینات سفیر اکاماتسو شوئچی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس پروگرام کے مطابق جاپانی حکومت پانی 510 ملین جاپانی ین (3.50 ملین ڈالر) کی گرانٹ کے تحت فیصل آباد میں 8000 سمارٹ واٹر میٹرز لگانے میں معاونت کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن