لاہور(خصوصی نامہ نگار) معروف اصلاحی و روحانی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے خانقاہ انبالہ ہاؤس ٹاؤن شپ لاہور میں ’’عسکری جذبہ نفسیاتی جنگ کے تناظر میں‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا آج کی جنگیں صرف میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہیں بلکہ دل و دماغ کو تسخیر کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ دشمن جدید ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا اور فکری یلغار کے ذریعے ہماری نوجوان نسل کے حوصلے توڑنے، ان کی اسلامی شناخت کو مٹانے اور عسکری حوصلے کو کمزور کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔