لاہور(سپورٹس رپورٹر)اٹلی کی جیسمین پالینی اورامریکہ کی پیٹن سٹرنز اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنزسنگلز مقابلوںکے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ 29سالہ اطالوی جیسمین پالینی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8رائونڈ میچ میں روسی حریف ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر کو 7-6(7-1)،4-6 اور2-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ امریکی حریف پیٹن سٹرنز سے ہوگا۔کوارٹرفائنل میں23 سالہ امریکی پیٹن سٹرنز نے یوکرین کی ایلینا سویتولینا کو2-6،6-4،6-7(4-7) سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اٹلی کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر ،جرمنی کے سیکنڈ سیڈڈ اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زویروف اور سپین کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز مینزسنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔جینک سنرنے ارجنٹائن کے فرانسسکو سیرونڈولو کو شکست دی۔جرمن الیگزینڈر زویروف نے فرانسیسی آرتھر فلز کو شکست دی جبکہ ہسپانوی کارلوس الکاراز نے روسی کیرن خچانوف کو مات دی۔