پاک فوج کی جرات ‘بہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا:جاوید لطیف

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر پوری دنیا کو بتلادیا ہے کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارت میں گھس کر ان کا غرو ر خاک میںملانے والے ہمارے سر کا تاج اور فخر ہیں ان کی جرات اور بہادر کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسہ جنڈیالہ روڈ پر ہو گا ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی سیکرٹریٹ میں تاجروں کی طرف سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے کیا اس موقع پر حبیب منج، میاں ذیشان پرویز ،پرویز اقبال ،احمد خورشید چودھری ، شیخ عظیم جاوید ،شیخ یعقوب بگاودیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن