نوجوانوں میں فروغ پذیر نشے کی لت بڑا چیلنج ہے: حسین محی الدین
لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آسٹریلیا میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر وکٹوریہ میں ’’ٹائم مینجمنٹ اور آج کا نوجوان‘‘ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں میں فروغ پذیر نشے کی لت سب سے بڑا چیلنج ہے۔ نشہ نوجوانوں کے تخلیقی جوہر کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بے راہ روی اور جرم کے راستے پر ڈال رہا ہے۔ نوجوانوں کو نشہ سے بچانے اور انہیں راہ راست پر لانے کے لیے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمگیر دعوتی مساعی کا مرکز و محور نوجوانوں کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی ہے۔