قصور: انفورسمنٹ افسرکی بھرتی کیلئے امیدواروں کا فزیکل ٹیسٹ

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ضلعی انتظامیہ قصور کی جانب سے (پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی) پی ای آر اے میں انفورسمنٹ آفیسر (BPS-14) کی بھرتی کیلئے امیدواروں کی جسمانی پیمائش گورنمنٹ ہائی سکول گنڈا سنگھ والا اور دوڑ کافیروز پور روڈ پر انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے بھرتی کے عمل کی خود نگرانی کی جبکہ اس موقع پر ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں سکھیرا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور ڈویژن حامد محمود ملہی‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مرتضی ملک،اسسٹنٹ کمشنرز قصور عطیہ عنایت مدنی، پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان،کوٹ رادھا کشن ڈاکٹر محمد انس سعید، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر قذافی اسلم، سول ڈیفنس آفیسر سیف اللہ سمیت پاک آرمی، پولیس، ایجوکیشن، ریسکیو 1122 اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسر بھی موجود تھے۔ کل 377 امیدواروں نے دوڑ میں حصہ لیا جن میں 302 مرد جبکہ 75 خواتین شامل تھیں ان میں سے 342 امیدواران پاس ہوئے۔ 

ای پیپر دی نیشن