لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں کار پینسڈرز پارک کے قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں کے کتبے نامعلوم افراد نے توڑ ڈالے۔ پولیس نے قبروں کی بیحرمتی کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔ قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں والے حصے میں 85 قبروں کے کتبے توڑے گئے ہیں۔ مرٹفورڈ شائر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جس کو بھی معلومات ہوں وہ پریس سے رابطہ کرے۔ بریسنٹ کونسل لیڈر محمد بٹ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ کتبے توڑنے کا واقعہ اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز جرم معلوم ہوتا ہے، تحقیقات کے بعد تمام کتبے دوبارہ لگائیں گے۔