لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف مقامات سے ملنے والی5 نامعلوم افراد کی نعشوں کی شناخت نہ ہونے پر ایدھی فاؤنڈیشن نے سگیاں قبرستان میں امانتا تدفین کی ہے۔ تھانہ ساندہ، تھانہ شاد باغ،تھانہ کوٹ لکھپت اور تھانہ ٹبی سٹی کے علاقوں میں سے ملنے والی 5افراد کی نعشیں شامل ہیں۔