سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو الگ صوبہ کے قیام کیلئے آواز بننا چاہئے: سلمان خان 

وہاڑی(نامہ نگار) پی ٹی آئی رہنما سلمان خان بھابھہ سابق چیئرمین نواب عتیق خان خاکوانی،ڈاکٹر اعجاز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینٹر عون عباس بپی نے سینٹ میں جنوبی پنجاب صوبہ کا بل پیش کر کے دھرتی کے بیٹے کا حق ادا کر دیا ہے کیونکہ جنوبی پنجاب کے الگ صوبہ کا قیام وقت کا تقاضا ہی نہیں اس خطہ کی محرومیوں اور پسماندگی کے خاتمے کا بھی واحد ذریعہ ہے لیکن تخت لاہور کے حکمران خطے میں صوبہ کے قیام میں رکاوٹیں پید اکر کے اس خطہ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں  انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو الگ صوبہ کے قیام کیلئے متحد ہو کر ایک آواز بننا چاہئے ۔

ای پیپر دی نیشن