ٹیمیں گیس چوروں کیخلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہیں:سہیل اکرم 

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) جنرل منیجر سوئی گیس سہیل اکرم نے کہاہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور منیجنگ ڈائریکٹر سوئی گیس کی ہدایت پر سوئی گیس کی ٹاسک فورس ٹیمیں گیس چوروں کیخلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہیں اور گیس چوری اور وائلیشن کی مد میں 148 میٹر کاٹ لیے اور 6 ڈائریکٹ بائی پاس، مزید کارروائی جاری ہیں میٹر ٹیمپرنگ کی مد میں صارفین کو لاکھوں روپے کے ڈیڈکشن بل بھی ڈالے گئے ہیں اور ان کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل منیجر سوئی گیس سہیل اکرم اور،چیف انجینئر شیخ مبشر حبیب رانا نجیب الرحمن کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن