پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کے علاج معالجہ کیلئے مزید  21لاکھ روپے جاری 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں ۔ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔ ریٹائرڈ اے ڈی ریاض الحق کو 5 لاکھ روپے ‘ اے ایس آئی غلام مرتضیٰ کو 2لاکھ روپے‘ جونیئر پٹرولنگ آفیسر محمد عرفان کو ایک لاکھ 85 ہزار روپے‘۔ ڈی ایس پی محمد ادریس کو ایک لاکھ 75 ہزار روپے ‘کانسٹیبلز اشفاق احمد اور یاسر علی کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس‘ریٹائرڈ ایس پی لیگل سید حسن محمود، جونیئر کلرک شاہد نذیر، ہیڈ کانسٹیبلز علی احمد اور غازی نصیر احمد کوکو 1لاکھ روپے فی کس‘سب انسپکٹر ساجد خان، اے ایس آئی اظہر محمود، کانسٹیبلز وسیم جاوید اور سمیع اللہ کو مجموعی طور پر 3لاکھ 55 ہزار روپے جاری کئے گئے۔آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز اجرا کی منظوری دی۔  

ای پیپر دی نیشن