لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے 8 تھانوں میں نئے انچارج انویسٹی گیشن تعینات کر دئیے ہیں۔ انسپکٹر زاہد سلیم کو انویسٹی ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ،انسپکٹر محمد افضل کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سیانچارج انویسٹی گیشن تھانہ ستوکتلہ،انسپکٹر محمد فیاض کوانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ،سب انسپکٹر مسعود خالدکو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفٰی آباد،سب انسپکٹر توقیر جاوید کوانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ داتا دربار،سب انسپکٹر سونیا لیاقت کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ یکی گیٹ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس اے،انسپکٹر طاہر حسین انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس اے سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر،سب انسپکٹر ماجد حسین کوانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لٹن روڈ،انسپکٹر عاطف ریاض کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لٹن روڈ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر، سب انسپکٹر سونیا ناہید کو ایس ایس او آئی یو سول لائن سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ یکی گیٹ تعینات کردیا گیا ہے۔