راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی تحصیل صدر کے موضع مصریال قانون گوئی ادھوال کے پٹوار سرکل کا دفتر موضع سے 80کلو میٹر دور دھاماں موڑ 20نمبر چونگی اڈیالہ روڈ پر قائم کرکے پٹواری نے شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کر دیں اپنے علاقے سے دور پٹوار دفتر آنے والے مسائل کا شکار ہوگئے، پٹواری دفتر سے غائب رہنے لگا منشی نے کام سنبھال لیا، موضع مصریال قانون گوئی ادھوال کے مکینوں محمد اشرف نمبر دار، غلام عباس نمبردار، غلام عباس سابقہ کونسلر، مشتاق احمد نمبر دار، حاجی محمددریز، حاجی احمد نواز، فاروق جمیل ارشد محمود نے بتایا کہ ہمارا علاقہ مصریال ہے جوتحصیل صدر راولپنڈیکا آخری حصہ ہے اس کے بعد ضلع چکوال آجاتا ہے اس موضع کے پٹواری نے دفتر اس علاقے سے 80کلومیٹر دور اڈیالہ روڈ بنا یا ہے جہاں پر یہاں سے شہری اپنے اراضی کے متعلق ریکاڑد لینے جاتے ہیں تو ان کا وقت بہت ضائع ہو تا ہے وہاں پر جاکر معلوم ہوتا ہے کہ پٹواری موجود نہیں ہے اور سب کام منشی چلا رہا ہے جو صرف اپنے من پسند افراد کو ترجیح دیتا ہے، ہماری وزیر اعلی پنجاب میڈم مریم نواز شریف،کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر راولپندی وقار حسن چیمہ سے اپیل ہے کہ وہ اس صورت کا نوٹس لیں اور پٹواری کے دفتر کو موضع بنانے کیلئے اقدامات کریں۔