لاہور میں سی این جی اور صنعتوں کو اب 4کی بجائے 3روز گیس ملے گی، نیا شیڈول جاری

لاہور (سپیشل رپورٹر) سوئی گیس حکام نے لاہور زون ون میں سی این جی اور صنعتوں کے لئے ہفتہ وار گیس فراہمی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کر دیا ہے۔ آج گیس نہیں ملے گی۔ لاہور زون میں صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس ملنا تھی لیکن شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ اس طرح نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب دونوں سیکٹر کو گیس جمعہ ہفتہ اور اتوار تین دن روز کے لئے ملے گی۔ اس حوالے سے تمام ریجنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سینئر جنرل منیجر چودھری مسعود احمد نے جیو کو بتایا کہ اس شیڈول کی تبدیلی کی وجہ سندھ میں پائپ لائن کو تخریب کاروں نے نشانہ بنایا تھا جس سے سسٹم میں 38ملین کیوبک فٹ کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے جسے پورا کرنے کے لئے لاہور زون کو جمعہ سے گیس سپلائی کی جائے گی۔
گیس

ای پیپر دی نیشن