اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف درست قرار پا گیا۔ بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہوا۔ ذرائع نے کہا کہ بھارت کا بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات کا پرانا کھیل ہے۔ بھارت کا فالس فلیگ ڈرامہ ناکام ہوا۔ امریکہ کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آگیا۔ ذرائع نے کہا کہ امریکہ نے بھارت کی جانب سے معلومات کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ترجمان نے بھارتی دعووں پر انٹیلی جنس شواہد کی تصدیق سے انکار کیا۔ دریں اثناء سیاسی ماہرین نے کہا ہے کہ امریکی خاموشی نے بھارت کے بے بنیاد دعوے پر سوال اٹھا دیا۔ اگر بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ پاکستان کے مطالبے کو امریکہ کی جانب سے جائز تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔