شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے اور رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائی کرنا جنگی جنون کی نشاندہی ہے جس کی وجہ سے خطے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے بھارت کا سامنا بہادر اور جری قوم سے ہے جس کی حفاظت بہادراور انتہائی پیشہ ورانہ پاکستانی افواج کر رہی ہے پا ک فوج نے بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میںکئے گئے بزدلانہ وار کا کرارہ جواب دیا۔