شمائلہ صدیقی کا میانمار کے سفارتخانے کا دورہ ،زلزلہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسلام آباد کی ایگزیکٹو بورڈ ممبر شمائلہ صدیقی نے جمہوریہ یونین آف میانمار کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا، اس موقع پر انہوں نے میانمار کے سفیر وناہن سے ملاقات کی اور پاکستان کے تاجروں اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاشمائلہ صدیقی کا کہنا تھا کہ میانمار کی یہ المناک صورتحال بطور پاکستانی میرے دل کو چھو گئی، کیونکہ ہم بھی ایسی ہی قیامت سے گزر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن