پتوکی( نامہ نگار) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے بیفلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پتو کی کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سعد بن خالد، میجر نوید اسلم سٹاف آفیسر، عبدالجبار بھٹی سمیت دیگر افسر بھی ہمراہ تھے۔ چیف ریسرچ آفیسر ڈاکٹر راؤ انتظار اے خان اور ڈاکٹر عاصم نے خوش آمدید کہا اور بریفنگ د ی۔ بابر علاؤ الدین نے کہا کہ اللہ نے ہمیں بہترین ماحول دیا ہے اور قابل ریسرچر ورکرز بھی موجود ہیں تو کیوں نا ہم خود اتنی محنت کریں کہ ہماری پیداوار میں اضافہ ہوسکے اور بیرون ممالک ہم سے استفادہ حاصل کریں اور ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہو‘ سائنسی ترقی سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے‘ محنت اور دل لگا کر کام کریں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ خواتین بھی اس شعبہ میں کرداد ادا کررہی ہیں‘ایک ہزار 9سو ایکڑ پر محیط ڈیری فارم پتوکی بفیلو ریسرچ سنٹر دودھ اور دیگر اشیاء ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بڑی نعمت ہے۔