دیہی علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے:رانا تنویر

شیخوپورہ+شرقپور شریف (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں عوام کو صحت، تعلیم، انفراسٹریکچر سمیت تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے تاکہ زرعی اجناس کو منڈیوں تک پہنچانے میں کسانوں کو مشکلات پیش نہ آئے دیہات کے لوگوں کیلئے سڑکیں گلیاں سیوریج سسٹم اور بجلی کے ساتھ ساتھ بنیادی ہیلتھ سنٹرز کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع کلہ کے  چوہدری بدرالزمان ورک کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے کیا۔ وفد میں چوہدری شہباز گجر ، چوہدری اشرف ورک ، پیر صفدر شاہ بھی موجود تھے۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ موضع کلہ کی یونین کونسل کو 10 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ماڈل ویلج بنایا جائے گا اس سلسلہ میں 5کروڑ روپے فوری جاری کر دیئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما حکیم سیلم اللہ کی رہائشگاہ پر جاکر ان کی عیادت کی ۔ اس موقع پر میاں عمران علی اشرف حاجی حکیم سیلم اللہ قربان علی بھٹی حاجی روف ملک اویس شوکت ملک اسد اللہ آبہ قاضی عتیق عبداللہ منے خان ،حسن ساغر، حافظ مدثر ڈھڈی حاجی خلیل احمد ،ملک اسد اللہ ملک دانش سیلم کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن