لاہور (نیوز رپورٹر) صدر مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور ملک کاشف کھوکھر کے زیر قیادت یکم مئی لیبر ڈے پر پاک عرب سوسائٹی سے ریلی نکالی گئی۔ سینکڑوں لیبرونگ کے کارکنوں کی ریلی الحمراء ہال پہنچی۔ پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور انڈین جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ملک کاشف کھوکھر نے کہا پاک عرب سوسائٹی تا الحمراء ہال لاہور تک کامیاب ریلی پر لیبر ونگ کے کارکنوں و رہنماؤں کے مشکور ہیں۔ قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے سپاہی اور ہمیشہ رہیں گے۔