وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیے کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز نے بھارتی جارحیت پر ترکیے کی پاکستان کی دوٹوک حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان کا کہنا کہ ہمیشہ پاکستان کیساتھ ہیں،یہ دلوں میں نقش ہو چکا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سب پاکستانی ترکیے کے بہن بھائیوں کیلئے دلی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ، ترکیے کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیے صرف اتحادی نہیں، بلکہ ایمان، ثقافت اور تاریخ میں جڑے ہوئے بھائی ہیں، تجارت کو مزید تقویت دینے کیلئے ترکیے کیساتھ اشتراک کار بڑھائیں گے، پاک ترکیے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔