لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکبہ مارچ

لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت میں ہزاروں افراد نے نکبہ مارچ کیا۔سرزمین فلسطین سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے 77 سال پورے ہونے پر برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالیں۔ ریلی کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فلسطینیوں کا قتلِ عام بند کرکے فلسطینیوں کی زمین واپس کرے اور حکومتِ برطانیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری روک دے۔دوسری جانب سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن