قصور(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت)ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر فائرمارکر ایک شخص کو زخمی کردیا۔ شہریوں نے فیروزپور روڈ بلاک کرکے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ دفتوہ روڈ پر ناکہ لگائے ڈاکوراہگیروں کو لوٹ کر کھیتوں میں باندھ کر بیٹھا رہے تھے کہ وہاں سے ایک گزرنے والے شہری کو روک کر لوٹنے لگے تو مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے فائر مارکر زخمی کردیا جبکہ اس سے قبل وہاں سے گزرنے والی ویگن اور رکشہ پر بھی فائرنگ کی۔ اس خوفناک واقعہ کے بعد لوگوں نے فیروزپور روڈ کو بلاک کرکے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ محمد عمیر کی حویلی سے 6 بکرے چوری ہو گئے۔چور ارشد کی موٹرسائیکل لے گئے۔چور فاروق کی موٹرسائیکل لے گئے۔ علاوہ ازیں تھانہ بی ڈویژن قصور میں محمد اعظم نے درخواست درج کرائی کہ میں مصطفی آباد سے گھر کو آرہا تھاکے بھسر پورہ اسٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے 22 ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین لی ۔ محمد اکبر سے ڈاکوؤں نے 15ہزاور روپے اور موبائل لوٹ لیا۔ رضوان اور اظہر موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل، 50 ہزارو روپے اور دو موبائل لوٹ لیے۔پولیس مقدمات درج کرکے مصروف کارروائی ہے۔