مکہ مکرمہ ریجن میں سکیورٹی فورسز نے سوشل میڈیا پر حج مہم کے جعلی اور گمراہ اشتہارات کے ذریعے دھوکہ دہی کے الزام میں6غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملزمان نے اشتہارات میں مقدس مقامات کے اندرعازمین حج کے لیے رہائش اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔مکہ پولیس نے اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں یمنی اور ایک مصری کوبھی حراست میں لیا ہے،گرفتار ہونیوالوں میں چارچینی شہری بھی شامل ہیں ۔ان پر جعلی حج مہم کیلئے گمراہ کن اشتہارات پوسٹ کرنے اور عازمین کو خدمات کی فراہمی کی جھوٹی پیشکش کرنے کا الزام ہے۔