پاکستان مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کو بہترین روزگار مہیا کریگی: حافظ عبدالرؤف
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما و امیدوار این اے 119 حافظ عبدالرؤف نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان نے نوجوانوں کا مستقبل تباہ و برباد کر دیا ہے۔ ملک کے نوجوان کو ہر طرف مایوسی کے بادل منڈلاتے نظر آرہے ہیں۔ بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو جیتے جی مار دیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کی مایوسی ختم کرنے آئی ہے۔ ان کو بہترین روزگار مہیا کرے گی۔ اپنے حلقے میں آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کورسز کروا کر نوجوانوں کو باعزت روزگار مہیا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی پی 150 حافظ عبیداللہ اور عزیر رفیق کوارڈینیٹر این اے 119 طارق گجر نیوی شرکت کی۔ امیدوار پی پی 150 حافظ عبیداللہ نے کہا کہ ہم نے اپنے نوجوان طبقے کی زندگی کے وسائل پورے کرنے ہیں اور ان کی تربیت کرنی ہے۔ شعور کی سیاست سکھائیں گے۔ شور کی سیاست سے دور رکھیں گے۔ نوجوان پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ ہے ان کو سنبھالنا اس وقت بہت ضروری ہے۔