• news

نواز شریف پیپلز پارٹی کے میڈیا میں لائے گئے حقائق غلط ثابت کر دیں ‘ راجہ پرویز اشرف کا مناظرے کا چیلنج

لاہور ( خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے میاں نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج کر دیا۔ راجہ پرویز اشرف نے مناظرے کا چیلنج میاں نواز شریف کی طرف سے جلسوں میں پیپلز پارٹی کی طرف سے اب تک میڈیا میں دیئے جانے والے حقائق کو جھٹلانے کے جواب میں دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے شریف برادران، ان کی حکومت اور مسلم لیگ ن کے کارناموں کے حوالے سے جتنا بھی مواد سامنے لائی ہے اس میں کوئی ایک لفظ بھی غلط ثابت کر دے تو پاکستان پیپلز پارٹی اس کی ذمہ داری قبول کر لے گی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم نے میڈیا میں اشتہارات کے ذریعے میاں برادران اور مسلم لیگ ن کے حوالے نے اگر دہشت گردی کی بات کی ہے اور اعداد و شمار دیئے ہیں یا ٹیپ سامنے لا کر ان کا اصل چہرہ عوام کو دکھایا ہے یا سیلاب کی تباہ کاریوں میں ان کی حکومت کے کارناموں سے عوام کو آگاہ کیا ہے یا ان کے دور حکومت میں بیروزگاری، مہنگائی اور لاقانونیت کے اعداد و شمار کے ذریعے عوام میں آگہی پیدا کی ہے تو ہم نے کیا غلط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف میں سچائی کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن

History

Close |

Clear History