بدین (نامہ نگار) شادی لارج کے نواحی گاؤں ربڈنو سومرو میں جونیجا اور کھوسہ برادری کے دو گروپوں میں خوفناک جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے آٹھ سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ جھگڑے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جھگڑا پرانے تنازعے کے باعث پیش آیا، اور مزید جانی و مالی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال پر قابو پانے کی کوشش کی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ گاؤں میں کشیدگی برقرار ہے۔