لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین ذوالفقار علی اولکھ نے کہا بھارتی آبی جارجیت پر پاکستان کے کسان لڑنے کیلئے تیارہیں۔4مئی بروز اتوارمال روڈ پراحتجاج اور کسان مارچ ہوگا جس میں ہزار وں کسان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعلان کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین مرکزی کسان لیگ ذوالفقار علی اولکھ ‘صدر محمد اشفاق ورک، پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی، مرکزی کسان بورڈ کے رہنما چوہدری اختر فاروق میو، ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ صدر مرکزی کسان لیگ اشفاق ورک نے کہاحکومت اعلان کرے ٹریکٹروں پر سوارہزاروں کسان بھارت میں داخل ہوکر اسکے ڈیموں کو توڑآئیں گے۔ رہنمامرکزی مسلم لیگ مزمل اقبال ہاشمی، تابش قیوم ،کسان رہنما اختر فاروق میؤنے کہا اگر بھارت جنگ چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں ۔