کراچی سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس کا اہم سنگ میل عبور کرلیا،رانا تنویر حسین 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس کا اہم سنگ میل عبور کرلیا، بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تیز رفتار اقتصادی ترقی حاصل کرنے پر وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں، اقتصادی کامیابی وزیر اعظم پاکستان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، یہ کامیابی حکومت کی اچھی معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اب ملک تمام اقتصادی شعبوں میں تیز رفتار معاشی ترقی حاصل کرے گا، تمام معاشی انڈیکٹرس میں مثبت رجحان ہے۔

ای پیپر دی نیشن