پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چئیرمن ممتاز سماجی ،سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری ہارون افضل کھٹانہ نے ہر سال کی طرع اس سال بھی بین المذاہب کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں برٹش مسلم ہیریٹج سینٹر افطار پارٹی کا اہتمام کیا- ڈپٹی وزیر اعظم برطانیہ انجلا رینر
،لیڈر آف دی ہاؤس آف کامن لوسی پاؤل اراکین برطانوی پارلیمنٹ محمد افضل خان ،ڈیبی ابرہام یاسمین قریشی ،جیف سمتھ ،جوش سیمنز ،ڈاکٹر ایلیسن گارڈنر ،ڈیوڈ ولیم ،ربیکہ بیلی ،لارڈ واجد خان ،نزیر افضل چانسلر مانچسٹر یونیورسٹی،قونصل جنرل طارق وزیر ، قونصل جنرل ترکیہ سیفی اونر سیین،قونصل جنرل رومانیہ نیکولٹہ ،قونصل جنرل چائنہ ٹینگ روئی ،قونصل جنرل آئرلینڈ ڈیارڈر ، قونصلر جنرل سپین لورا ایلفیا ، قونصلر جنرل لیبیا فیصل عابد ،اسسٹنٹ ہاء کمشنر بنگلہ دیش محمد جوبائید ھوسن ،ڈپٹی مئیر گریٹر مانچسٹر کیٹی گرین ، پاکستان کے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات اور کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سابق لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار پروگرام کی ہوسٹ تھی۔ اس موقع پر ڈپٹی وزیر اعظم برطانیہ انجلا رینر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج یہاں تمام مزاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک جگہ پر اکٹھے ہیں اسکا کریڈٹ چودھری ہارون کھٹانہ کو جاتا ہے۔سیاسی و کاروباری شخصیت انیل مسرت نے افطار پارٹی کو بین المذاہب کمیونٹی کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کو مفید قرار دیا۔ اراکین برطانوی پارلیمنٹ افضل خان ،ڈیبی ابراہام لوسی پاؤل، یاسمین قریشی اور رابیکہ بیلی نے کہا بین المذاہب کمیونٹی کے افراد افطار پارٹی میں موجود ہیں جس سے کمیونٹی کے اندر باہمی اتحادواتفاق پیدا ہو گا جو بین الثقافتی معاشرے کی عکاسی کرتا ہے اور افطار پارٹی کا اہتمام کر کے محبت و یگانگت کا پیغام دیتے ہیں۔ لارڈ واجد خان نے کہا پاکستانی مسلمان کمیونٹی کی پہچان ہے کہ ہم ماہ رمضان میں بین المذاہب کمیونٹی کو اکٹھا کر کے امن و محبت کا پیغام دیتے ہیں۔ قونصل جنرل ترکیہ سیفی اوونر سیان -قونصلر جنرل رومانیہ نیکو لیٹہ -قونصلر جنرل آئرلینڈ ڈیریڈری نے بھی مسلمان بہن بھائیوں کے درمیان افطار پارٹی کو خوش آئند قرار دیا۔ سینئر صحافی اور اینکر سہیل وڑائچ ،کاروباری شخصیت شعیب تاج ، ڈاکٹر یاسر عباسی نے بھی افطار پارٹی میں شریک بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہارون افضل کھٹانہ نے بین المذاہب و ثقافتی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کو اکٹھا کر کے کمیونٹی کو خوبصورت پیغام دیا ہے۔ میزبان چوہدری ہارون افضل کھٹانہ نے کہا ماہ رمضان میں انکی کوشش ہوتی ہے کہ بین المذاہب کمیونٹی کو اکٹھا کیا جائے جس میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد شرکت کرتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہر سال اس میں پہلے سے زیادہ بہتری آئے میں تمام معزز مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دعوت قبول کر کے شرکت کی۔ افطار پارٹی میں شریک افراد کی تواضع ماء لاھور کے روایتی ایشیائی کھانوں سے کی گئی۔
مسلم ہیرٹیج سینٹر مانچسٹر میں بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ماہ رمضان کی فضیلت و اہمیت بارے آگاہی دینے بارے چوہدری ہارون کھٹانہ کی جانب سے کی گئی کاوش قابل ستائش و رشک ہے۔