د نیا بھر میں پاکستانیوں نے نہایت افسوسناک خبر سپہ سالار پاک آرمی جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال کی خبر سنی ، اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے آمین۔ پاکستانی عوام کے دلوں میں سپہ سلارکی عزت و احترام اپنے عروج پر ہے وہ جس طرح عسکری قوت کے ہمراہ عوام کی حمایت سے پاکستان کے خلاف اٹھنے والی میلی آنکھوں کو بے روشن کرنے کیلئے کوششیں مصروف عمل ہیں اور دہشت گردوں کو جہنم رسید کررہے ہیں سب سے اہم بات یہ ہے کہ انکے ایجنڈے میں اسلام آباد کی قیادت نہیں ان کے سامنے صرف اور صرف قائد اعظم کے عظیم پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت ہے جس میں اسکے باوجود کہ ملک کے نگہبان بھی سرحدوں کی حفاظت کے اس عمل میں جام شہادت نوش کررہے ہیں بہادر افواج اپنے مشن میں جنرل عاصم منیر کی قیادت میں نہایت سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے، حافظ قران جنرل عاصم منیر کو یہ اعزاز بھی اللہ نے دیا ہے کہ انہوں نے اپنی پاک دامن والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ انکے اس عمل پر انکی والدہ نے بعد از مرگ بھی ضرور دعائیں دے رہی ہوں گی۔ جدہ میں پاکستانی صحافیوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے سپہ سالارکی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا ، سینئر صحافیوں کی اس نشست کی کوششوں میں او?رسیز پاکستانی فا?نڈیشن سعودی عرب کے صد ر اور پی جے ایف کے ممبر خالد نواز چیمہ شامل تھے ،تعزیتی نشست میں شریک صحافیوں کو مسرت خلیل نے سحری پر عشائیہ دیا ، جدہ کے صحافیوں کے تینوں بڑے فورمز کے تمام اراکین نے اس نشست میں شرکت کی ، خالد چیمہ نے اس موقع پر کہا سپہ سالار سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں جدہ کی تینوں بڑی تنظیموں کے صحافی دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مسرت خلیل نے کہا آج رمضان المبارک کی تیسری طاق رات ہے۔ اس رات اللہ تعالی اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف فرماتا ہے۔ چودھری محمد ریاض گھمن نے کہا کہ ہا ہم نیک نیتی اور اتحاد سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انھوں مرحومین کے لئے خاص دعا کی اور دعوتِ سحری کے لئے میزبان مسرت خلیل کا شکریہ ادا۔ اس موقع پر جہانگیر خان، شعیب الطاف، اور محمد عدیل نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں احمد فواد سواتی نے قران پاک کی ایات کی تلاوت کی اور میاں محی الدین نے بارگاہ رسالت مین ہدیہ نعت پیش کی۔شرکاء نے قومی یکجہتی فورم کے چیئرمین اور کشمیر کمیٹی کے سیکریٹری جنرل سردار اقبال کے والد کی وفات پر سردار اقبال سے تعزیت کرتے ہوئے انکے مغفرت کی دعا کی۔
جدہ قونصلیٹ میں یوم آزادی کی تقریب
پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قونصلیٹ جنرل کے احاطے میں قومی پرچم کشائی سے ہوا جس میں قونصل جنرل خالد مجید کے ساتھ او آئی سی سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے سیکرٹری جنرل آفتاب احمد کھوکھر اور قونصل خانہ کے دیگر افسران بھی شامل تھے،تقریب میں پاکستان کے صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جن میں پاکستان کی ترقی، استحکام اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئے یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ میں گہری جڑیں رکھتے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔ تقریب کے دوران وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے شہداء کی قربانیوں کو پاکستان کی بقا اور استحکام کا ضامن قرار دیا اور ان کے جذبہ? قربانی کو سلام پیش کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے شرکاء نے بھی اس موقع پر اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
وفاقی وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کی جدہ آمد
فوکل پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے مسلم لیگی اراکین اور صحافیوں کے ہمراہ جدہ میں انکا استقبال کیا وفاقی وزیر کے ہمراہ سابق ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی اور سماجی شخصیت حاجی عنائت بھی جدہ پہنچے ایر پورٹ پر مسلم لیگ نون کے رہنمائوں نے استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے استقبال کرنے والوں چوہدری نویز علی شیر۔بشارت علی نائب صدر جدہ۔ ملک ولید بہادر سئنیر نائب صدر یوتھ ونگ۔ ممبر مجلس عاملہ اسلم عبدالغنی راجپوت۔ ڈپٹی ھیڈ سوشل میڈیا سعودی عرب زوھیب شہزاد کھوکھر۔معروف حسین اعوان۔ رانا زوھیب علی۔ حافظ عدیل۔ عباس بشیر یوسفزئی اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے صدر خالد نواز چیمہ شامل تھے وفاقی وزیر چوہدری ارمغان سبحانی نے دوستوں کا شاندار استقبال کرنے شکریہ ادا کیا۔
فدا حسین کھوکر کی جانب سے افطار ، چوہدری شہباز کی شرکت
کاروباری شخصیت فدا حسین کھوکھر نے جدہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاک کیمونٹی اور تمام مکاتب فکر کے سرکردہ افراد سعودی شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے بھر پور شرکت کی۔ خصوصی طور پر سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز
حسین۔ اور صوبائی وزیر زکوۃو عشر پنجاب رانا منور غوث شریک ہوئے۔ فدا حسین کھوکھر کی افطار میں پاک کیمونٹی سے معروف کاروباری سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تمام پاکستانی میڈیا نمائندگان اور سعودی عرب میں پاکستانی انوسٹرز حضرات بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ افطاری کا اہتمام بہترین کھانوں سے کیا گیا تھا جسے حاضرین نے پسند کیا فدا حسین کھوکھر نے افطار میں شرکت کرنے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔