بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام ہمت کارڈ کی تیسری قسط تقسیم

لاہور (نیوز رپورٹر+ لیڈی رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام ہمت کارڈ کے پہلے مرحلے کی تیسری قسط کی تقسیم کی افتتاحی تقریب ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب میں ہوئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جس میں ڈی جی سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب طارق قریشی، محکمہ سوشل ویلفیئر سمیت مختلف محکموں کے افسران اور افراد باہم معذوری نے شرکت کی۔  اس موقع پر ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جس میں خصوصی افراد کی تصدیق کے عمل، امداد کی تقسیم کے عمل اور اس منصوبے کی افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔سہیل شوکت بٹ نے  کہا آج حکومتی وعدے کی تکمیل کا دن ہے۔ پہلے مرحلے میں چالیس ہزار کے قریب افراد باہم معذوری ہمت کارڈ سے مستفید ہو چکے ہیں اور دوسرے مرحلے میں بقیہ پچیس ہزار کا ہدف مکمل کرنے جا رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن