لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا رمضان المبارک کے آخری چند ایام سراپا بخشش ومغفرت ہیں۔ ویسے تو رمضان المبارک کا پورا مہینہ ہی اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اوربرکتوں سے لبریز ہے لیکن اس کے آخری 10 دن تو بہت ہی زیادہ فضیلت کے حامل ہیں اس میں ہر قسم کی خیروبرکت کی انتہاء ہے۔