راولپنڈی (جنرل رپورٹر)شدید سردی میں چھائونی کے علاقوں میں گیس کے کم پریشر اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسائل میں بتدریج اضافہ ہونے لگا اور شہریوں کی قوت برداشت جواب دے گئی، اڈیالہ روڈ کے دونوں اطراف ڈھوک کلہور، ڈھوک جمعہ، مبارک لین، خیابان میراں بخش،ٹنچ بھاٹہ آبادی نمبر 1،2،3،ڈھوک سیداں،گلشن شافی،ڈھیری چوک، اسلم مارکیٹ،عزیز آباد،کیانی روڈ،علامہ اقبال کالونی،پیپلز کالونی، اشرف کالونی،یونین کونسل 88کے علاقے اور دیگر آبادیوں میں گیس کے صارفین اب لکڑی اور تیل کے صارف بن چکے ہیں اور کئی کئی ہفتے انہیں گیس نہیں ملتی جس کی وجہ سے ان کے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو چکا ہے اور پریشانی و مصیبت الگ سے جھیل رہے ہیں،مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس کے کم پریشر نے بھی مسائل میں اضافہ کر رکھا ہے