پاکستان ایٹمی ریاست ، ہندوستان کسی غلط فہمی میں نہ رہے: ڈاکٹر حمیرا طارق

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) جنرل سیکرٹری حلقہ خواتین پاکستان جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی ریاست ہے، ہندوستان کسی غلط فہمی میں نہ رہے، انشاء اللہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت نے تمام حدود کو عبور کر لیا ہے،مسلم ممالک مذمتی بیانات سے آگے بڑھیں ،اسرائیل اور امریکہ کیخلاف کھل کر سامنے آئیں،اسرائیلی فوج، امریکہ و بھارتی اسلحہ استعمال کر رہی ہے،بھارت،امریکہ اور اسرائیل کا شیطان ٹرائی اینگل عالمی امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے،امریکہ نے عراق اور افغانستان میں لاکھوں افراد کو لقمہ اجل بنایا، اسرائیل غزہ جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ وویمن کے زیر اہتمام ’’یوتھ گالا‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن