لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ، چوہدری سالک حسین کو مالی سال 2024-25ء کی تین سہ ماہیوں کے دوران ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران وزیر کو آگاہ کیا گیا کہ چیئرمین ای او بی آئی جناب خاقان مرتضیٰ کی ستمبر 2024ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد، ادارے کے سینئر ترین افسر ڈاکٹر جاوید اے شیخ کو چیئرمین کا قائم مقام چارج دیا گیا۔