لاہور (خبر نگار) مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلاء کے خلاف کارروائی کا معاملہ، ہائیکورٹ نے پنجاب بار کونسل کے ٹربیونلز کیلئے نئے چیئرمینز کا تقرر کر دیا۔ لاہور کے وکلاء کے خلاف کارروائیوں کیلئے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ ٹربیونلز کی سربراہی کریں گے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے منظوری دی۔