لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے 6افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن مس خدیجۃالکبریٰ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات ، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سجاد احمد خان کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن تعینات ، تقرری کے منتظر محمد انصر کو ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن تعینات ، تقرری کی منتظر مس نائلہ طیب کو ایڈیشنل سیکرٹری ( آئی پی سی )، آئی اینڈ سی ونگ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات ، ایڈیشنل سیکرٹری (آئی پی سی ) ، آئی اینڈ سی ونگ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی محمد فاروق اکمل کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی تعینات اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) خوشاب مس عائشہ خان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔چ