شرقپور شریف (نامہ نگار) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اورمحفوظ ہاتھوں میں ہے۔ بھارت نے اگر کوئی ایڈوینچر کیا تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ بھارت کا بچہ بچہ یاد رکھے گا پہلگام واقعہ دہشت گردی جب ہوئی تو پاکستان نے پہلے مذمت کی ہے پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر رہا اس لیے پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہے خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو بھرپور مذمت کرتے ہیں مودی نے پاکستان کے اوپر الزام لگا کر اپنی سیاست مضبوط کرنے کی کوشش کی مودی کے عزائم کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے بھرپور طریقے سے اس کا جواب دینا جانتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد رونگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ اس موقع پر عمران اشرف یعقومیہ، ندیم محمود چوہان ،ملک بلال برکت ‘ میاں مدثر علی کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔